منتخب کالم
گنڈا پور کو پاکستان کی تقدیر سے نہیں کھیلیں دیں گے: فیصل واوڈا/ رانا فرحان اسلم

ایوان بالا کا اجلاس پریزائیڈنگ آفیسر سینیٹر عرفان الحق صدیقی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران حکومتی وزراء اور سینیٹرز کی عدم شرکت پر اپوزیشن لیڈرشبلی فرازنے شدید تنقید کی۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پورکے آئی ایم ایف سے متعلق بیان پر کہا کہ انہیں پاکستان کی تقدیر سے کھیلنے نہیں دیں گے۔ اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا کہ اہم مسئلہ سندھ طاس معاہدے پر گفتگو ہو رہی ہے حکومتی اراکین کا شریک نہ ہونا پاکستان کے کاز کیلئے باعث شرم ہے۔ پی ٹی آئی نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان کے کاز کیلئے متحد ہوگئے ہیں۔ پرپریذائیڈنگ آفیسر عرفان الحق صدیقی نے بھی کہا کہ وزراء اور اراکین کو اجلاس میں شریک ہونا چاہیے۔ اجلاس کے دوران خضدار واقعہ اور اس میں بھارتی ہاتھ ملوث ہونے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ اجلاس کے آخر میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بحث سمیٹی اور حکومت کا مؤقف واضح کیا۔ جس کے بعد سینٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔



