منتخب کالم

   آپ کریں عبادت۔ہم کر رہے ہیں حفاظت/ فیصل شامی



 جی دوستو ماہ رمضان کے مقدس و بابرکت مہینے کا آغاز ہو چکا اور ماہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مساجد کی رونقیں بھی بحال ہو جا تی ہیں اور رمضان المبارک یقینا با برکت مہینہ ہے اور اسی با برکت مہینے میں پنجاب پولیس کے مستعد جوان صوبہ بھر میں مساجد اور عبادت گاہوں پر نماز تراویح کی سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور یقینا پنجاب پولیس کے جوان تو ہمہ وقت ڈیوٹی کے لئے تیار رہتے ہیں۔گرمی، سردی، بارش، دھوپ میں 24گھنٹے پنجاب پولیس کے جوان ہر جگہ اپنی ڈیوٹی ادا کرتے ہیں۔ پی ایس ایل ہو چیمپئینز ٹرافی ہو یا کوئی بھی تقریب ہو پنجاب پولیس کے جوان صف اول میں ہوتے ہیں اور یقینا اب ماہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی پنجاب پولیس کے جوان صبح سحری سے لے کے افطاری تک عوام کی حفاظت پہ مامور ہیں۔ دوسرے صوبوں میں بھی مقامی پولیس کے پہرے میں نماز و تراویح کا سلسلہ جاری ہے۔ہمیں وہ وقت بھی یاد ہے جب مساجد میں اگر کوئی بھولا بسرا آ جاتا اور رات گزارنا چاہتا تو بخوشی رات گزار سکتا تھا اور یہ جناب شہید ضیاء الحق کا دور تھا اور مشرف دور میں رات گئے مساجد کو تالے لگانے کا حکم جاری کر دیا گیا اور اسکے بعد سے مساجد پہ تالے موجود رہتے ہیں جنکا تالہ نماز کے وقت ہی کھلتا ہے اور یہ ہمارا المیہ ہے لیکن دہشت گردی کو وجہ بنا کے مساجد کو تالے لگائے گئے تھے اور آج بھی اسی دہشت گردی کی وجہ سے ماہ رمضان المبارک میں پولیس کے جوان مساجد میں نماز تراویح پہ بھی اپنی جاں ہتھیلی پہ رکھ کے نمازیوں کی حفاطت کرتے ہیں۔ہماری کیا سب کی یہی یہی دعا ہے کہ اللہ پاک کے حکم سے پنجاب پولیس کے جوان عوام کی حفاظت اور چوروں ڈاکوؤں کا مقابلہ کرتے رہیں تاکہ شہری سکون کی نیند سو سکیں تو فی الحال اجازت دوستوملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگہبان رب راکھا۔





Source link

Author

Related Articles

Back to top button