منتخب کالم

  پھول تو سب کو پیارے لگتے ہیں / فیصل شامی



بہارپھولوں کے کھلنے کا موسم ہے اور پھول تو سب کو ہی پیارے لگتے ہیں اور دیکھا جائے تو پھول بھی اللہ پاک کی طرف سے دنیا بھر کے عوام کے لئے قدرتی تحفہ ہے اور یقینا پھول ہمارے ارگرد ماحول کو خوشگوار بناتے ہیں۔ انسانی صحت مند جسم کی نشو نما میں بھی خاص اہمیت رکھتے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ گلاب پھولوں کا بادشاہ ہے جس کی مسحور کن خوشبو ابن آدم کو تر و تازہ کر دیتی ہے جبکہ دوسری طرف رات کی رانی بھی کسی سے کم نہیں جو رات کی سنساتی خاموشی کو اپنی مدھر خوشبو سے ہمکنار کرتی ہے۔ یقینا قدرت کا کرشمہ ہے کہ دنیا بھر میں پھولوں کی بے شمار قسمیں موجود ہیں جس کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا اور بتاتے چلیں کے اگر آپ کا دل بھی خوبصورت پھول دیکھنے کو کر رہا ہو تو یقینا ریس کورس کا رخ کرنا چاہیے یقینا ریس کورس ایک ایسا پارک ہے جہاں لاہور کیا پاکستان بھر سے عوام تفریح کی غرض سے آتے ہیں اور آجکل تو شہر لاہور میں جشن بہار کا موسم منایا جا رہا ہے اور ہارس اینڈ کیٹل شو بھی جاری و ساری ہے اور ریس کورس پارک میں بھی جشن بہاراں کی مناسبت سے رنگا رنگ پروگرام کا اہتمام کیا گیا اور جشن بہاراں کو خوش آمدید کہنے کے لئے خصوصی میوزکل میلے کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں عوام کی تفریح کے لئے بے شمار کھانے پینے کے اسٹال کے ساتھ دیگر اشیاء  کے اسٹال بھی سجائے گئے تھے۔بچوں کی تفریح کے لئے پپٹ شو اور دیگر تفریحی پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا اور ریس کورس میں بھی ملک بھر کے مشہور و معروف اداکاروں نے حصہ لیا اور عوام کو تفریح فراہم کی گئی اور عوام کی بڑی تعداد جشن بہاراں کے میلے میں شریک ہوئی اور بات کریں ریس کورس پارک کی تو یقینا ریس کورس پارک میں لگائے گئے خوبصورت پھول ہی عوام کے لئے باعث کشش ہیں اور یقینا جشن بہاراں کے موقع پہ ریس کورس پارک میں خوبصورت سے رنگ برنگے پھولوں کی بھی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں بے شمار قسم کے پھول عوام کی دلچسپی کے لئے رکھے گئے ہیں اور عوام بے شمار قسم کے مختلف رنگا رنگ پھولوں کو دیکھ کے خوش ہوتے ہیں اور پھولوں کے ساتھ عوام کی دلچسپی بھی باعث خوشی ہے اور ہمیں بھی خوشی ہے کہ آج کل کے ایسے گھٹن زدہ ماحول میں بھی حکومت عوام کو تفریحی مواقع فراہم کر رہی ہے اور امید ہے کہ حکومت وقت آئندہ بھی عوام کو خوشیوں بھری معیاری تفریح فراہم کرتی رہے اور عوام کی دعائیں سمیٹتی رہے آمین ثم آمین۔





Source link

Author

Related Articles

Back to top button