ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں چیمپئن ٹرافی میچز کا انعقاد ممکن بنایا جائے/ حافظ معین خالد

حامدیہ کرکٹ کلب کے جنرل سیکرٹری اور کرکٹ کے کالم نگار حافظ معین الدین خالد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کا بہت عرصے کے بعد ایک بہت بڑا ایونٹ چیمپئنز ٹرافی منعقد ہو رہا ہے افسوس کہ اس ایونٹ میں چیمپئن ٹرافی کا کوئی میچ ملتان نہیں رکھا گیا تمام میچز کراچی لاہور اور راولپنڈی میں رکھ دئیے گئے اور ایک ایک گراؤنڈ میں کئی کئی میچ کا انعقاد کیا جا رہا ہے کیا ملتان کا اسٹیڈیم اس قابل نہیں کہ یہاں کوئی میچ رکھا جائے۔ حافظ معین الدین خالد نے مزید کہا کہ ملتان کا کرکٹ اسٹیڈیم دنیائے کرکٹ میں ایک بہترین اسٹیڈیم کہلاتا ہے اور ملتان کے شائقین کرکٹ کے دیوانے ہیں اسکا ثبوت یہ ہے کہ یہاں جو بھی میچ ہوئے انکا انعقاد شاندار رہا اور ملتان کے شہریوں نے اس میں بھرپور شرکت بھی کی ملتان میں بدانتظامی اور سیکورٹی کا بھی کوئی مسلہ نہیں ہے انھوں نے کرکٹ کے متعلقہ حکام خاص طور پر کرکٹ بورڈ کے سربراہ اور وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی سے اپیل کی کہ وہ اس مسلے کا فوری طور پر نوٹس لے کر ملتان میں چیمپئن ٹرافی ایونٹ کے کرکٹ میچز کے انعقاد کو ممکن بنائیں. حافظ معین الدین خالد نے ملتان کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹرز، سینٹ کے چیئرمین، پاکستان مسلم لیگ ن کے عہدیداران کے علاوہ کمشنر ملتان سے بھی اپیل کی کہ وہ خصوصی طور پر دلچسپی لے کر چیمپئنز ٹرافی ایونٹس کے میچز ملتان میں کرانے کی بھرپور کوشش کریں۔




