بچوں کا ادب

غصہ مت کر، غصہ پی / مائل خیرآبادی

مائل خیرآبادی

غصہ مت کر، غصہ پی
پی پی پی، پی پی پی، پی

سچا کھائے شکر گھی
گھی گھی گھی، گھی گھی گھی، گھی

جھوٹا جھینپ کے رہ جائے
ہی ہی ہی، ہی ہی ہی، ہی

یوں ہنسنا ہے سخت برا
کھی کھی کھی، کھی کھی کھی، کھی

گندی باتوں سے رہ دور
چھی چھی چھی، چھی چھی چھی، چھی

ایک خدا ہے، ہے نا ایک
جی جی جی جی جی جی، جی!

ستمبر اول 1958ء

عبید رضا کے تعاون سے شائع کی گئی

Author

Related Articles

Back to top button