خبریں

صدر مملکت نے احدچیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دیدی


صدرعارف علوی نے احد  چیمہ کو عہدے سے ہٹانےکی منظوری دیدی۔ نگراں وزیراعظم نے احدچیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری صدر کوارسال کی تھی۔

نگراں وزیراعظم نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر سمری ارسال کی تھی۔ صدر نےنگراں وزیراعظم کی ایڈوائس پر آرٹیکل 48 ایک کےتحت منظوری دی۔

صاف و شفاف انتخابات کیلیے نگراں وزرا کو ہٹانے کے کیس میں الیکشن کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے احد چیمہ کو فوری مشیر کے عہدے الگ کرنے کا حکم دی اتھا

الیکشن کمیشن نے کہا کہ احد چیمہ گزشتہ کابینہ کا حصہ رہے ہیں، وہ عام انتخابات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو حکم جاری کیا۔

درخواست گزار عزیز الدین کاکا خیل نے جانبدار وزرا کو نگراں کابینہ سے ہٹانے کی استدعا کی تھی۔ الیکشن کمیشن نے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سمیت فواد حسن فواد اور احد چیمہ کو نوٹسز جاری کیے تھے۔

Comments





Source link

Author

Related Articles

Back to top button