خبریں

پاکستان ٹیم فیفا کوالیفائر کے لیے تاجکستان تاحال روانہ نہ ہو سکی/ اردو ورثہ


پاکستان کی فٹ بال ٹیم وزیراعظم آفس سے رابطے کے باوجود فیفا کوالیفائر کا آخری میچ کھیلنے کے لیے تاجکستان تاحال روانہ نہیں ہو سکی۔

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر کا میچ 11 جون میں کو تاجکستان کے شہر دوشنبہ میں ہونا ہے۔

پاکستانی ٹیم کے سفر میں جہاز میں تکنینکی وجوہات اور ایک فلائٹ کے پرندوں سے ٹکرانے کے باعث مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

ہفتے کو ایک پریس ریلیز میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے کہا تھا کہ ٹیم کو سفری شیڈیول میں ’غیر متوقع حالات‘ کی وجہ سے خاطر خواہ خلل پیش آیا ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فیڈریشن کے مطابق ٹیم کو نجی ایئرلائن کے ذریعے تاجکستان جانا تھا مگر طیارے کے ساتھ پرندوں کے ٹکرانے کے باعث فلائٹ منسوخ کر دی گئی۔ ہفتے کو فیڈریشن کا کہنا تھا کہ انہوں نے پی آئی اے سے چارٹرڈ طیارہ مانگا تھا مگر اس وقت نہیں کوئی جواب موصول نہیں ہوا تھا۔

ہفتے تک 35 رکنی سکواڈ میں سے پانچ اراکین تاجکستان پہنچ کے تھے۔

اتوار کو فیڈریشن نے ایک اور بیان جاری کیا جس میں بتایا گیا تھا کہ ٹیم کے سفر کے لیے وزیراعظم آفس سے رابطہ کیا گیا ہے۔

پیر کی دوپہر فیڈریشن کا کہنا تھا کہ ٹیم تاجکستان روانہ ہو چکی ہے مگر کچھ دیر بعد ہی ایک اور بیان میں فیڈریشن نے ٹیم کی روانگی ممکن نہ ہو پانے کی اطلاع دی۔

’پاکستان ٹیم نے پرائیویٹ ایئر لائنز کی  چارٹرڈ پرواز سے دو شنبہ روانہ ہونا تھا، چارٹرڈ فلائٹ میں تکنیکی خرابی ہونے کی وجہ سے روک دیا گیا۔ پاکستان فٹ بال سکواڈ جہاز میں سوار ہونے کے لیے لاؤنج میں پہنچ چکا تھا۔‘





Source link

Author

Related Articles

Back to top button