خبریں

پی آئی اے ایئرہوسٹس کا کارنامہ، بغیر پاسپورٹ کینیڈا پہنچ گئیں/ محمد صلاح الدین


کراچی: پی آئی اے ایئرہوسٹس انوکھا کارنامہ انجام دیتے ہوئے بغیر پاسپورٹ کینیڈا پہنچ گئیں، جس پر قومی ایئرلائن پر جرمانہ کر دیا گیا۔

ایئر لائن ذرائع کے مطابق ٹورنٹو پرواز پر پی آئی اے کی فضائی میزبان سمیرا پاسپورٹ کے بغیر ہی کینیڈا پہنچ گئیں، یہ واقعہ 15 مارچ کا ہے، ایئرہوسٹس کی ڈیوٹی اسلام آباد ٹورنٹو پرواز پی کے 781 پر تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ایئرہوسٹس نے اسلام آباد سے ٹورنٹو کا سفر جنرل ڈکلیئریشن کی دستاویزات پر کیا، بغیر پاسپورٹ کینیڈا پہنچنے پر پی آئی اے پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایئرہوسٹس کے کینیڈا میں رک جانے اور سیاسی پناہ طلب کرنے کی اطلاعات درست نہیں ہیں، بغیر پاسپورٹ کینیڈا پہنچنے کی وجہ سے پی آئی اے پر 250 ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کے پے در پے کئی فضائی میزبانوں کے کینیڈا میں امیگریشن کے لیے غائب ہو جانے کی وجہ سے اس تازہ واقعے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 برسوں میں پی آئی اے کے 10 سے زائد فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتا ہو چکے ہیں۔

Comments





Source link

Author

Related Articles

Back to top button