صوبائی کابینہ کے قیام کے بعد پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس آج

پاکستان میں عام انتخابات 2024 کے بعد حکومت سازی اور دیگر سیاسی سرگرمیوں پر انڈپینڈنٹ اردو کی لائیو اپ ڈیٹس۔
- صوبائی کابینہ کے قیام کے بعد پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس آج
- پشاور ہائی کورٹ: سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں پر حکم امتناعی میں توسیع
- پنجاب میں مخصوص نشستیں نہ ملنے پر لاہور ہائی کورٹ میں درخواست مقرر
- مودی کی مبارک باد پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ
8 مارچ: صبح 8 بج کر 40 منٹ
جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا حلف اٹھالیا
لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس، جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے جمعے کو اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
گورنر ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔
تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔
8 مارچ: صبح 7 بج کر 40 منٹ
صوبائی کابینہ کے قیام کے بعد پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس آج
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں حکومت اور کابینہ کے قیام کے بعد صوبائی اسمبلی کا پہلا اجلاس آج ہو گا۔
گورنر ہاؤس سے جاری کردہ سمری کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس جمعے کو دن تین بجے کی بجائے صبح نو بجے طلب کر لیا ہے۔
اس سے قبل پنجاب اسمبلی کا اجلاس جمعے کو دن تین بجے طلب کیا گیا تھا۔
8 مارچ: 7 بج کر 35 منٹ
صدارتی انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس نو مارچ کو طلب
پنجاب اسمبلی کے سپیکر ملک محمد احمد خان نے صدارتی انتخاب کے لیے اجلاس نو مارچ کو طلب کر لیا ہے۔
اس حوالے سے جاری بیان کے مطابق پنجاب اسلمبلی کا اجلاس نو مارچ دن 10 بجے طلب کیا گیا ہے۔
سپیکر ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے ارکان نئے صدر کے انتخاب کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔


