شاؤمی کا فوٹوگرافی کے لیے مصنوعی ذہانت والا نیا سمارٹ فون

چینی کنزیومر الیکٹرونکس کمپنی شیاؤمی نے اتوار کو عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت اور فوٹوگرافی سے لیس اپنا نیا 14 سیریز سمارٹ فون اور کلائی پر باندھی جانے والی دیگر ڈیوائسز متعارف کرا دیں۔
شیاؤمی نے ایک بیان میں بتایا کہ کیمرا بنانے والی جرمن کمپنی لائیکا کے اشتراک سے بننے والے نئے شیاؤمی 14 الٹرا فون میں کواڈ کیمرہ کنفیگریشن شامل ہے جب کہ اس کے زیادہ کمپیکٹ ورژن شیاؤمی 14 میں ٹرپل کیمرہ کنفیگریشن ہے۔
ان فونز میں بڑے اے آئی ماڈلز مختلف ایپلی کیشنز میں ضم ہیں جب کہ ایک ٹول کانفرنسوں میں آواز کو ریئل ٹائم میں تحریری دینے کو ممکن بناتا ہے۔
اسی طرح ان فونز کا ایک اور فنکشن صارفین کا اپنی گیلری میں تصاویر کی تلاش میں اے آئی کی مدد حاصل کرنا ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=Lghp6uqqv6M
ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کمپنیاں پیر سے بارسلونا میں شروع ہونے والی سالانہ موبائل ورلڈ کانگریس (ایم ڈبلیو سی) سے قبل نئی مصنوعات اور فیچرز جاری کر رہی ہیں۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
امید ہے کہ مصنوعی ذہانت کاروبار کے فروغ کا سبب بنے گی تاہم کئی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنریٹیو مصنوعی ذہانت قانونی یا اخلاقی خدشات کو بڑھا سکتی ہے۔
آئی ڈی سی کے مطابق گذشتہ سال سمارٹ فونز کی مارکیٹ میں شیاؤمی 12.5 فیصد شیئر کے ساتھ عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر تھا۔
کمپنی نے اتوار کو پہنی جانے والی دیگر مصنوعات کی بھی رونمائی کی جن میں شیاؤمی سمارٹ بینڈ 8 پرو، شیاؤمی واچ ایس 3، اور شیاؤمی واچ 2 شامل ہیں، جو کمپنی کے مطابق کھیلوں، صحت اور تندرستی کی سرگرمیوں کے لیے موزوں ہیں۔
مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔



