خبریں

سندھ میں نو منتخب اراکین کی حلف برداری، پنجاب میں سپیکر، ڈپٹی سپیکر کا انتخاب آج


پاکستان میں عام انتخابات 2024 کے بعد حکومت سازی اور دیگر سیاسی سرگرمیوں پر انڈپینڈنٹ اردو کی لائیو اپ ڈیٹس۔

پنجاب اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب آج ہو گا

پنجاب اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب آج ہو گا جس کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن اور سنی اتحاد کونسل نے اپنے اپنے امیداروں کا اعلان کر دیا ہے جبکہ سندھ اسمبلی میں نو منتخب ارکان کی حلف برداری آج ہو گی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے ملک احمد خان نے سپیکر کے عہدے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جبکہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے احمد خان بچھر نے سپیکر اور معین ریاض قریشی نے ڈپٹی سپیکر کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ سنی احاد کونسل نے احمد خان بچھر کو سپیکر اور معین ریاض قریشی کو ڈپٹی سپیکر کے لیے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔

عامر ڈوگر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے نامزد وزیراعلیٰ میاں اسلم اقبال کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔


24 فروری صبح سات بجکر کے 40 منٹ

سندھ اسمبلی کے ارکان کی حلف برداری آج ہو گی

سندھ اسمبلی کے نو منتخب ارکان کی حلف برداری آج ہو گی جبکہ سندھ میں اپوزیشن کی جماعتوں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس، جماعت اسلامی اور جمیعت علمائے اسلام نے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔

ان جماعتوں کی جانب سے مشترکہ اعلان میں کہا گیا کہ آج حلف لینے کے بجائے اسمبلی کے باہر انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی کے ریڈزون میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔





Source link

Author

Related Articles

Back to top button