خبریں

سلطانز کی تیسری جیت، قلندرز کی ہار: ’لگتا ہے کیچ رکھا ہی نہیں ہے‘


پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن میں ملتان سلطانز کی جیت اور دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز کی ہار کا سلسلہ جاری ہے۔

ملتان میں بدھ کو کھیلے جانے والے دن کے دوسرے میچ میں ملتان سلطانز نے ایک بار پھر عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے شاہین آفریدی کی لاہور قلندرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

یہ ملتان سلطانز کی پی ایس ایل نو میں لگاتار تیسرے فتح ہے اور اس فتح کا سہرا بھی سلطانز کے کپتان محمد رضوان کے سر ہی جاتا ہے۔

محمد رضوان اور ڈیوڈ ویلی کی شاندار پارٹنرشپ اور آخر میں افتخار احمد کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کا 167 رنز کا ہدف ایک اوور پہلے ہی حاصل کر لیا۔

لیکن ملتان سلطانز کے لیے یہ جیت ہار میں بھی بدل سکتی تھی اگر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی میچ کے اہم موقع پر محمد رضوان کا کیچ نہ گراتے۔ یہ وہ موقع تھا جب کامنٹیٹرز کو بھی کہنا پڑا کہ ’لگتا ہے اس بار ٹورنامنٹ میں کیچ رکھے ہی نہیں ہیں۔‘

کامنٹیٹرز نے یہ بات اس لیے کہی کیونکہ صرف اس بار پی ایس ایل میں کیچز تو ایسے چھوڑے جا رہے ہیں جیسے واقعی کیچ پکڑنے کا رول ختم کر دیا گیا ہے۔

صرف خوشدل شاہ ہی دو میچز میں چار کیچز گرا چکے ہیں اور اس میچ کے بعد خود شاہین آفریدی نے بھی کہا کہ ’اگر میں رضوان کا کیچ نہ گراتا تو صورت حال مختلف ہو سکتی تھی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

خیر میچ کی بات کی جائے تو لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے وین ڈر ڈوسن اور فخر زمان کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت پانچ وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔ ڈوسن 54 اور فخر زمان 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ملتان سلطانز کے بولرز نے ایک بار پھر شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ محمد علی نے دو جبکہ عباس آفریدی اور اوسامہ میر نے ایک، ایک وکٹ لی۔

جواب میں لاہور قلندرز کی بولنگ خاص طور پر حارث رؤف بالکل بھی فارم میں دکھائی نہیں دیے۔

یہی وجہ ہے کہ محمد رضوان نے ابتدائی اوورز تحمل سے کھیلنے کے بعد تیزی سے رنز بنانا شروع کیے اور قلندرز کو آخر تک مشکل میں ڈالے رکھا۔ ملتان سلطانز کی جانب سے تین وکٹیں جلدی گرنے کے بعد بولر ڈیوڈ ویلی کو اوپر کے نمبر پر کھیلنے بھیجا گیا جنہوں نے رضوان کا خوب ساتھ نبھایا۔

محمد رضوان 82 اور ڈیوڈ ویلی 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد آخری اووروں میں بیٹنگ کے لیے آنے والے افتخار احمد نے دو چھکے اور پانچ چوکے لگا کر میچ ہی ختم کر دیا۔





Source link

Author

Related Articles

Back to top button