لاہور قلندرز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 188 رنز کا ہدف

پی ایس ایل 9 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 188 رنز کا ہدف دے دیا۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے اور گلیڈی ایٹرز کو 188 رنز کا ہدف دیا۔
اوپنر صاحبزادہ فرحان 62 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جہانداد خان نے 45 رنز کی برق رفتار اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں تین چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔
فخر زمان 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، وین ڈر ڈوسن 15 رنز بنا کر ابرار احمد کا نشانہ بنے، عبداللہ شفیق کو 11 رنز پر اکیل حسین نے آؤٹ کیا۔
سکندر رضا 18 رنز بنا کر عامر کو وکٹ دے بیٹھے، کارلوس بریتھ ویٹ 6 اور کپتان شاہین شاہ آفریدی 12 رنز بناسکے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اکیل حسین اور محمد حسنین نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، محمد عامر، ابرار احمد اور محمد وسیم ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
اس سے قبل قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر رائلی روسو الیون کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔
لاہور قلندرز کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم وننگ کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی ہے، ہماری بولنگ ہدف کا کرسکتی ہے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ نے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو 16 رنز سے شکست دی تھی جبکہ لاہور قلندرز کو افتتاحی میچ میں یونائیٹڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
پلیئنگ الیون




