پی ایس ایل 9: پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں آج پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاز ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 کے کرکٹ میلے میں آج دو میچز کھیلے جارہے ہیں، پہلے میچ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لاہور کی قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہے۔
پہلے میچ میں پشاورل زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے، واضح رہے کہ کوئٹہ کی ٹیم نئی قیادت کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے۔
باہمی مقابلوں میں اب تک پشاور زلمی کا پلڑا بھاری رہا ہے۔ دونوں ٹیمیں اب تک 22 بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں جس میں 12 بار زلمی نے میدان مارا تو گلیڈیئٹرز 9 بار فاتح رہے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل کے گزشتہ روز ایونٹ کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔




