خبریں

قاسم سلیمانی کی برسی پر دھماکوں سے 103 اموات، پاکستان کی مذمت


ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر بدھ کو ہونے والے دو بم دھماکوں میں 103 افراد مارے گئے ہیں جبکہ پاکستان کے وزیر خارجہ نے دھماکوں کی مذمت کی ہے۔

خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق حکومتی میڈیا نے ایرانی حکام کے حوالے سے بتایا کہ کرمان شہر میں دھماکے ’دہشت گردانہ حملے‘ تھے۔

پاکستان کے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایران میں دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا: ’ایران کی حکومت اور شہریوں کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں۔‘

اے ایف پی کے مطابق دھماکے صاحب الزمان مسجد میں ہوئے۔ دھماکوں کی وجہ کے بارے میں فوری طور پر کچھ نہیں بتایا گیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سرکاری ٹیلی ویژن پر آنے والی تصاویر میں علاقے میں کئی ایمبولینسز اور ریسکیو اہلکاروں کو دکھایا گیا ہے۔

ایران کی تسنیم خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ دھماکوں میں 141 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

قاسم سلیمانی نے ایران کی القدس فورس کے سربراہ تھے۔ وہ 2021 میں بغداد کے ہوائی اڈے کے باہر ایک امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔


مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔





Source link

Author

Related Articles

Back to top button