خبریں

ثروت گیلانی کی اسپتال سے دعاؤں کی اپیل


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے اسپتال جانے سے قبل اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کردی۔

اداکارہ ثروت گیلانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔

پوسٹ کے کیپشن میں دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ ڈیلیوری کے لیے اسپتال جارہی ہوں، براہِ کرم دعا کیجئے گا کہ یہ عمل باآسانی اور باحفاظت ہو اور خیریت سے گھر واپس آؤں۔

ثروت گیلانی کی جانب سے دعاؤں کی اپیل کرنے کے بعد ان کے چاہنے والوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ ثروت گیلانی کے ہاں یہ تیسرے بچے کی پیدائش ہے،شوبز انڈسٹری کی یہ معروف جوڑی 2014 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھی۔

’ڈنکی‘ پہلی ترجیح، جنوبی بھارت کے سینماؤں سے فلم ’سالار‘ ہٹادی گئی

اداکارہ کے اس قبل دو بیٹے روحان مرزا اور آریز مرزا ہیں،بڑے بیٹے روحان کی پیدائش 2015 اور آریز کی پیدائش 2017 میں ہوئی تھی۔

Comments





Source link

Author

Related Articles

Back to top button