خبریں

امریکی سفیر کی عمران خان سے جیل میں ملاقات نہیں ہوئی: ذرائع


انڈپینڈنٹ اردو کے ذرائع نے حالیہ دنوں میں سابق وزیراعظم عمران خان کی امریکی سفیر سے اڈیالہ جیل میں ملاقات سے متعلق چہ مہ گوئیوں کی نفی کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی  کی امریکی سفیر سے راولپنڈی کی جیل میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

حالیہ دنوں پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی خبریں رپورٹ کی جا رہی ہیں۔ یہ خبریں ایسے وقت میں سامنے آئیں جب پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور انہیں عدالتوں میں مختلف کیسز کا سامنا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انڈپینڈنٹ اردو نے اس حوالے سے امریکی سفارت خانے اور پاکستان تحریک انصاف سے ان کا موقف جاننے کے لیے بھی رابطہ کیا۔

امریکی سفارت خانہ کے ترجمان نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’21 نومبر کو امریکی سٹیزن سروسز سیکشن کے ایک ورکنگ لیول کے امریکی قونصلر افسر نے اڈیالہ جیل میں قید ایک امریکی شہری کی فلاح و بہبود کا جائزہ لینے کے لیے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا تھا۔‘

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان اور دنیا بھر میں امریکی قونصلر افسران کا قید امریکی شہریوں کی حالت کا جائزہ لینا معمول کا عمل ہے۔

انڈپینڈنٹ اردو نے اس سے متعلق جاننے کے لیے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف کے مشیر برائے بین الاقوامی میڈیا ذوالفقار بخاری سے رابطہ کیا لیکن تاحال ان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔





Source link

Author

Related Articles

Back to top button