ورلڈ کپ: پاکستان کا جنوبی افریقہ کو 271 رنز کا ہدف

چنئی: ورلڈ کپ کے 26ویں میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 271 رنز کا ہدف دے دیا۔
چنئی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46.4 اوورز میں 270 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 271 رنز کا ہدف دیا۔
آج کے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں دو جب کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
پاکستان کے پیسر حسن علی بخار کے باعث آج کا میچ نہیں کھیل رہے ہیں جس کی وجہ سے وسیم جونیئر کو شامل کیا گیا ہے جب کہ لیگ اسپنر اسامہ میر کی جگہ محمد نواز کی واپسی ہوئی ہے۔
پروٹیز کپتان ٹمبا باووما جو گزشتہ میچ نہیں کھیل سکے تھے ان کی واپسی ہوئی ہے جب کہ تبریز شمی اور لنگی نگیڈی بھی فائنل الیون میں شامل ہیں جن کے لیے ریزا ہینڈرکس، کگیسو ربادا اور ولیم لیزاڈ کو جگہ خالی کرنی پڑی ہے۔
ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں کے علاوہ ورلڈ کپ میں باہمی میچز میں بھی جنوبی افریقہ کا پلڑا بھاری ہے جس نے میگا ایونٹ کے پانچ میچز میں سے تین جیت رکھے ہیں تاہم گرین شرٹس نے آخری دو ورلڈ کپ میں پروٹیز کو شکست دی ہوئی ہے۔
آج کے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
پاکستان:
بابر اعظم (کپتان)، امام الحق، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، افتخار احمد، سعود شکیل، محمد نواز، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور وسیم جونیئر۔
جنوبی افریقہ:
ٹمبا باووما (کپتان)، کوئٹن ڈی کاک، رسی وین ڈیر، ایڈن مارکرم، ہنرک کلاسین، ڈیوڈ ملر، مارکو جینسن، گیرالڈ کوٹزی، کیشو مہاراج، تبریز شمسی اور لنگی نگیدی۔




