خبریں

ورلڈ کپ 2023: پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری


انڈیا میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ  2023 کے سلسلے میں جمعے کو اپنے چوتھے میچ میں پاکستان  نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کے بعد آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے میچل مارش اور ڈیوڈ وارنر وکٹ پر موجود ہیں اور اپنی اپنی نصف سینچریاں مکمل کر چکے ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم نے پہلے 20 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 149 رنز بنائے ہیں۔

جنوبی انڈیا کے شہر بنگلورو کے ایم چناسوامی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور نائب کپتان شاداب خان کی جگہ لیگ سپنر اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان اس ایونٹ میں اب تک کھیلے گئے اپنے تین ابتدائی مقابلوں میں سے دو میں کامیابی سمیٹ چکا ہے جب کہ انڈیا کے خلاف احمد آباد میں کھیلے گئے اہم مقابلے میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

چار پوائنٹس کے ساتھ پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر اب بھی چوتھے نمبر پر موجود ہے جب کہ آسٹریلیا اپنے تین میں سے دو میچز ہارنے کے بعد چھٹی پوزیشن پر ہے۔

پاکستان کی ٹیم سات سال میں پہلی بات انڈیا کا دورہ کر رہی ہے جبکہ 15 رکنی سکواڈ میں صرف دو لوگ ایسے ہیں، جنہوں نے اس ورلڈ کپ سے قبل اس ملک کا دورہ کر رکھا ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اگرچہ ورلڈ کپ کے لیے کچھ پاکستانی صحافیوں کو ویزے جاری کر دیے گئے ہیں لیکن اپنی ٹیم کے میچز دیکھنے کی غرض سے انڈیا جانے والے مداحوں پر اب بھی پابندی ہے۔

احمد آباد کے ایک لاکھ 32 ہزار نشستوں والے سٹیڈیم میں انڈیا کے خلاف ہائی پروفائل میچ میں صرف مٹھی بھر پاکستانی نژاد شہریوں نے شرکت کی، جن میں سے زیادہ تر امریکہ اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی تھے۔

حسن علی نے، جو اس ورلڈ کپ میں سات وکٹوں کے ساتھ پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی ہیں، جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا: ’مداحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور صحافیوں کے ساتھ اب یہ تعداد تقریباً 45 یا 47 ہو گئی ہے۔ ہم اپنے مداحوں کو یاد کرتے ہیں لیکن یہ ہمارے ہاتھ میں نہیں۔‘





Source link

Author

Related Articles

Back to top button