ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کا آسٹریلیا کو 312 رنز کا ہدف

لکھنؤ: ورلڈ کپ دسویں میچ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 312 رنز کا ہدف دے دیا۔
لکھنؤ میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنائے اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 312 رنز کا ہدف دیا۔
کوئنٹن ڈی کاک نے 106 گیندوں پر 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
ایڈن مارکرم 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان ٹیمبا باووما 55 گیندوں پر 35 رنز بنا کر میکسویل کو وکٹ دے بیٹھے۔
رسی وین ڈر ڈون 26 رنز پر ایڈم زمپا کا نشانہ بنے، ہینرک کلاسن 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ڈیوڈ ملر کو 17 رنز پر مچل اسٹارک نے کلین بولڈ کیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور گلین میکسویل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جوش ہیزل ووڈ، پیٹ کمنز اور ایڈم زمپا ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے پہلے میچ میں سری لنکا کو شکست دی تھی جبکہ آسٹریلیا کو بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔




