خبریں
مولانا فضل الرحمان نے (ن) لیگ کو اپوزیشن میں بیٹھنے کی دعوت دے دی

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ (ن) کو وفاق میں حکومت کے بجائے اپوزیشن میں بیٹھنے کی دعوت دے دی۔
پریس کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ (ن) لیگ کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں اپوزیشن میں بیٹھیں، نواز (ن) لیگ شریف کو امید پاکستان کے نام سے لے کر آئی تھی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا روز اول سے کردار مشکوک رہا ہے، الیکشن کمیشن ہمارے امیدواروں کو سماعت سے انکار کر رہا ہے، 22 فروری کو اسلام آباد جنرل کونسل کی میٹنگ بلائیں گے۔
(اس خبر کو مزید اپڈیٹ کیا جا رہا ہے)




