خبریں

منی لانڈرنگ کیس: شہبازشریف، حمزہ شہباز سمیت تمام ملزمان بری


لاہور : احتساب عدالت منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف ،حمزہ شہباز،جویریہ شہباز، سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہورنے منی لانڈرنگ کیس کا فیصلہ سنادیا ، فیصلے میں وزیراعظم شہبازشریف، حمزہ شہباز،جویریہ شہباز، سمیت تمام ملزمان بری کردیئے گیے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ریفرنس کی تحقیقات میں منی لانڈرنگ کا الزام ثابت نہیں ہو سکا، ملزمان پر 7ارب روپے منی لانڈرنگ کا الزام تھا۔

یاد رہے 5 جولائی کو وزیراعظم شہباز شریف ان کے صاحبزادوں حمزہ اور سلیمان سمیت دیگر نے منی لانڈرنگ ریفرنس سے بریت کے لیے احتساب عدالت میں درخواستیں دائر کیں تھیں۔

درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نیب نے منی لانڈرنگ کا جھوٹا اور من گھڑت ریفرنس بنایا۔ شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کے اثاثہ جات قانون کے مطابق ہیں جو ایف بی آر، الیکشن کمیشن میں ڈکلیئر ہیں۔

وکیل کے مطابق نیب کے پاس ان الزامات کے متعلق کسی قسم کے کوئی ثبوت نہیں ہیں اور اسی بنیاد پر ریفرنس ثابت ہونے کا کوئی امکان بھی نہیں ہے۔ اس لیے عدالت سے استدعا ہے کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلیمان اور دیگر کو اس ریفرنس سے بری کرے۔

واضح رہے مئی میں قومی احتساب بیورو نیب نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے اہلخانہ کو بے گناہ قرار دیا تھا۔

Comments





Source link

Author

Related Articles

Back to top button