حماس نے غزہ میں نئے فائر بندی منصوبے سے اتفاق کر لیا: ذرائع/ اردو ورثہ

حماس کے ایک ذریعے نے پیر کو اے ایف پی کو بتایا کہ فلسطینی عسکریت پسندوں نے غزہ میں جنگ بندی کی ایک نئی تجویز پر اتفاق کیا ہے، جو کہ اسلام پسند گروپ اور اسرائیل کے درمیان 22 ماہ سے زیادہ کی جنگ سے تباہ ہو چکا ہے۔
حماس کے ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا ہے کہ ’حماس نے اپنا جواب ثالثوں کو پہنچا دیا ہے، جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ حماس اور دھڑوں نے بغیر کسی ترمیم کی درخواست کیے جنگ بندی کی نئی تجویز پر اتفاق کیا ہے۔‘
اس سے قبل پیر کو ایک فلسطینی اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا تھا کہ ثالثوں نے ابتدائی 60 دن کی جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کی تجویز پیش کی تھی۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے بھی خبر دی ہے کہ حماس نے ثالثوں کو مطلع کر دیا ہے کہ اس نے غزہ میں جنگ بندی کی تازہ ترین تجویز کو منظور کر لیا ہے۔
گروپ کے ایک اہلکار نے پیر کو نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر روئٹرز کو فائر بندی معاہدے پر متفق ہونے کی تصدیق کی ہے تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
یہ خبر اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے۔




