کائناتی راز
یہ کائناتی فلسفہ مجھ پر
برسوں بعد کھل پایا ہے
کہ تیری بلندئ قامت کا
ایک راز یہ بھی ہے
مجھے تیرا سینہ میسر ہو
میرے ہونٹ گر نہ پا سکیں
تیری جبیں کا ذائقہ
تو انہیں چومنے کو
تیرا دل میسر ہو
یہ کائناتی فلسفہ مجھ پر
برسوں بعد کھل پایا ہے
کہ تیری بلندئ قامت کا
ایک راز یہ بھی ہے
مجھے تیرا سینہ میسر ہو
میرے ہونٹ گر نہ پا سکیں
تیری جبیں کا ذائقہ
تو انہیں چومنے کو
تیرا دل میسر ہو