خبریں

پام آئل کی قیمتیں کم ترین سطح پر آ گئیں


پام آئل کی قیمتیں چھ ہفتے کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں جس کی وجہ مارکیٹ میں حریف خوردنی تیلوں میں ہونے والے بھاری نقصانات بتائے جا رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مارکیٹ میں مسابقتی خوردنی تیلوں کی کمزور ترین پوزیشن اور نقصانات نے پام آئل کی قیمتوں کو بھی متاثر کیا ہے اور اس کے نرخ 6 ہفتوں کی کم ترین سطح پر آگئے ہیں۔

ملائیشیا میں منگل کو پام آئل کے مستقبل کے ہونے والے سودوں کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھنے میں آئی اور مسابقتی کمپنیوں کے خوردنی تیل میں نقصانات کے باعث زیادہ اسٹاک آؤٹ لک پر پام آئل کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی جو حالیہ 6 ہفتوں کی کم ترین پوزیشن پر کیے گئے۔

برسا ملائیشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں اکتوبر کی ترسیل کے لیے بینچ مارک پام آئل کا معاہدہ ابتدائی تجارت میں 33 رنگٹ یا 0.87 فیصد کم ہو کر 3,739 رنگٹ ($817.98) فی میٹرک ٹن ہو گیا، جو 28 جون کے بعد سب سے کم ہے۔

Comments





Source link

Author

Related Articles

Back to top button