خبریں
جج نے شام تک معافی نہ مانگی تو۔۔۔۔؟ وکلاء نے دھمکی دے دی

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے اراکین نے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی سینئر بار اراکین و دیگر وکلاء سے ہتک آمیر رویہ کی سخت الفاظ مذمت کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں اراکین اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جج ہمایوں دلاور کی جانب سے بار اراکین سے ہتک آمیز رویہ انتہائی قابل مذمت ہے۔
بار اراکین نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر شام تک معزز اراکین بار سے معافی مانگی جائے، بصورت دیگر وکلاء ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مقررہ وقت گزرنے کے بعد اسلام آباد بار ایسوسی ایشن اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔
اراکین نے کہا کہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھتی ہے، کسی بھی جوڈیشل آفیسر کی طرف سے وکلاء سے ہتک آمیز رویہ کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔


