خبریں

بارش اور موسم کی خرابی، ٹرینیں کئی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار


بارش اور موسم کی خرابی کے باعث اندرون ملک سے کراچی ٹرینوں کی آمد میں کئی کئی گھنٹوں کی تاخیر کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک بھر میں بارش اور موسم کی خرابی کے باعث ٹرین کا نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے اور اندرون ملک سے کراچی ٹرینوں کی آمد میں کئی کئی گھنٹوں کی تاخیر ہو رہی ہے جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق راولپنڈی سے آنیوالی گرین لائن ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر سے ساڑھے 5 بجے کراچی پہنچے گی۔ تیز گام 6 گھنٹے تاخیر سے 3 بجے کراچی کینٹ پہنچے گی جب کہ کراچی ایکسپریس 4 گھنٹے کی تاخیر سے سہ پہر ساڑھے تین بجے منزل مقصود پر پہنچے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ پاک بزنس ایکسپریس بھی 6 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے اور شام 4 بجے کراچی پہنچے گی جب کہ لاہور سے آنے والی قراقرم ایکسپریس 10 گھنٹوں کی تاخیر کے بعد شام ساڑھے 6 بجے کراچی پہنچے گی۔

ملک کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی

رحمان بابا ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر سے شام 7 بجے جب کہ پاکستان ایکسپریس 7 گھنٹے تاخیر سے 3 بجے کراچی پہنچیں گی۔

Comments





Source link

Author

Related Articles

Back to top button