بابر اعظم کی ’منفرد‘ شاٹ: خود کھیلی یا غلطی سے لگ گئی؟

پاکستان کی کرکٹ ٹیم ان دنوں سری لنکا کے خلاف سیریز میں اپنا دوسرا ٹیسٹ میچ کھیل رہا ہے۔ اس میچ کے دوران پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ایک منفرد شاٹ شائقین کو بھا گیا ہے اور سوشل میڈیا پر کنگ بابر کے گن گائے جا رہے ہیں۔
سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں فتح کے بعد اب دوسرے میچ پر شاہینوں کی توجہ مرکوز اور گرفت بھی مضبوط ہے۔
سری لنکا کی ٹیم کے پہلی اننگز کے 166 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم سری لنکا پر بھاری سبقت لے کر جیتنے کی پوزیشن میں آ چکی ہے۔
ویسے تو پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کور ڈرائیو کے لیے شہرت رکھتے ہیں لیکن دوسرے ٹیسٹ میچ میں کھیل کے دوسرے دن پاکستان کی اننگز کے دوران انہوں نے ایک ایسا شاٹ کھیل کر چوکا لگایا جس نے سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث کو جنم دے دیا ہے۔
ایک اور ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا: ’بہترین انداز میں گیند خالی جگہ میں پھینکا ہے۔ تکنیکی طور پر کیا بہترین کھلاڑی ہیں۔‘
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
بظاہر انڈیا سے تعلق رکھنے والے ایک صارف نے لکھا، ’شاید آپ نے عامر سہیل (کمنٹیٹر) کو نہیں سنا جو کہہ رہے تھے کہ (بابر اعظم) ’فیصلہ نہیں کر پائے۔‘ انہوں نے بیٹ کھیلنے کے لیے اٹھایا مگر آخری لمحے میں اٹھا لیا۔ شکر ہے کہ گیند وکٹوں میں نہیں لگی۔ ایک عام سی چیز کا خوامخواہ ہوا بنا دیا گیا ہے۔‘
I guess you didn’t hear what Aamir Sohail had to say "Caught in Two Minds”…
He thought of playing it then lifted his bat in the very end moment, luckily didn’t chop on to the stumps.
Unnecessary hype for a very normal thing.
— Pranav Nair (@leg_gully) July 25, 2023
حنین خان نامی ٹوئٹر صارف نے بابر کے انداز کو سراہتے ہوئے لکھا کہ ’کنفیوژن ہو تو اتنی اچھی ہو، ورنہ نہ ہو۔‘
ٹوئٹر صارف مبشر آصف نے بابر اعظم کی تعریف کچھ یوں کی: ’ہر چیز کے ایک بنانے والا ہوتا ہے اور سٹائلش شاٹس بنانے (کھیلنے) والے بابر اعظم ہیں۔‘
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’جب تکنیک کی بات آ جائے تو کوئی بابر اعظم سے بہتر نہیں۔‘




