آرٹ و انٹر ٹینمنٹادبی خبریںخبریںرپورٹ

بزمِ یاسمین: یادوں، محبتوں اور روایتوں کا سنگم/ رپورٹ: عطرت بتول

کل گیارہ نومبر کی خوشگوار شام یاسمین بخاری صاحبہ کے گھر ان کی سالگرہ کی تقریب تھی جس کے لئے انہوں نے بہت پیار سے مدعو کیا تھا تقریب میں ان کی قریبی دوستیں شامل تھیں ان میں کچھ تاریخی پس منظر کی حامل تھیں جن سے مل کر بہت اچھا محسوس ہوا اور بہت عمدہ گفتگو ہوئی مثلا یاسمین صاحبہ کی بچپن کی گہری دوست اور کلاس فیلو زرین شمس العلماء مولوی میر حسن کی پڑپوتی ہیں جو علامہ اقبال کے استاد تھے اور علامہ اقبال نے سر کا خطاب قبول کرنے سے پہلے اپنے استاد کو خطاب دینے کا کہا تھا زرین صاحبہ نے ضرور اپنے دادا سے ان کے والد شمس العلماء کی باتیں سنی ہونگی انہوں نے بتایا کہ وہ ضرور کسی نشست میں ان کے بارے میں بتائیں گی ، یاسمین صاحبہ کی ایک اور دوست رفعت نسیم جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید اقبال صاحبہ کی کلاس فیلو تھیں وہ بتارہی تھیں کہ ناصرہ بچپن سے ہی پڑھاکو تھیں کلاس میں ہمیشہ اول آتیں تھیں ، ایک دوست نازیہ امریکہ سے آئی ہوئی تھیں جو وہاں وی لاگ بناتی ہیں یہ سب سہلییاں بہت خلوص اور محبت سے نیک خواہشات کے ساتھ اپنی دوست کی سالگرہ منانے آئیں تھیں یاسمین صاحبہ کی شخصیت ہی ایسی ہے وہ ہمہ جہت ہیں سالگرہ کے اسٹائلش لباس میں ماشاءاللہ بہت نفیس لگ رہی تھیں ان کے شاندار گھر میں بہت رونق تھی اور کھانے کے ٹیبل کی سجاوٹ ان کے اعلی ذوق کی آئینہ دار تھی پکوان بھی بہت لذیذ تھے.


یاسمین صاحبہ کی بڑی صاحب زادی عائشہ بخاری بھی بیرون ملک سے آئی ہوئی تھیں اور میزبانی کے فرائض بہت عمدگی سے نبھا رہی تھیں اور والدہ کی دوستوں سے مل کر خوش تھیں انہیں ٹائم دے رہی تھیں ، شرکاء میں ڈاکٹر ملیحہ، نہگت وحید، شمیم سہگل ، سائرہ ، زرین، نازیہ ، چمن آرا اور دیگر شامل تھیں
کیک کٹنے سے پہلے سب دوستوں نے یاسمین صاحبہ کے بارے میں مختصر اظہار خیال کیا اور انہیں خوبصورت جملوں سے نوازا ان کے اخلاق، ذوق، اسٹائل کی تعریف کی ان کی سلامتی کی دعائیں کیں پھر چاے پیتے کیک کھاتے ہوے ڈھیروں باتیں ہوئیں اور پھر نومبر کی خوبصورت خوشبو دار ، خنک شام کا اختتام ہوا اور رات گہری ہونے سے پہلے یاسمین صاحبہ سے اجازت لی ، باغ بہاراں تے گلزاراں بن یاراں کس کاری ، یار ملن دکھ جان ہزاراں شکر کراں لکھ واری

Author

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest

0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments

Related Articles

Back to top button
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x