Game zoon / حمزہ-ز
گیم زون
ہم اسکرین شاٹ میں
مکمل کہانی قید کر سکتے ہیں
جسے فلمانے میں ایک سال کا وقت درکار ہوا
یا پھر تاش کے باون پتے
اور joker
جنھیں ان-میچور لڑکے گیم سے نکال دیتے ہیں
حالانکہ
ا Leap year انھی کا ہے
خدا انسانیت سے جدا نہیں ہوسکتا
ہم جس شے کی چاہت رکھتے ہیں
وہ ہمیں اپنے اندر سمو لیتی ہے
زندگی, یا
موت . . .
جتنے دن تم نے اپنا برا خواب یاد رکھا
میں اتنے دن نیند سے دور رہا
ہوا میری آنکھوں میں ضم ہو چکی
لیکن میں ان راتوں کے شاٹس اکٹھے نہیں کرسکتا
یہ ایک لمحہ, ایک دن یا ایک سال نہیں
یہ مکمل زندگی ہے
سنو zayish
مجھے ایک بیئر لا دو
میرا دماغ خود کو کھا رہا ہے
مجھے اس بھنور میں نہیں اترنا
موت ایک گمبھیر خاموشی ہے
اور مجھے تمھارے قہقہوں میں گونجنا ہے
کشمکش
کسی انسان کو گلے لگا کر..
ہم اسے نئی زندگی عطا کرسکتے ہیں
ا Joker صرف Card نہیں
یہ ایک مکمل کردار ہیں
تم مجھے چھو کر دوبارہ زندہ کردو zayish
میں گیم سمجھ چکا ہوں




