قانون کا بیڑہ غرق کر دیا پی ٹی آئی کی اعظم نذیر تارڑ پر سخت تنقید/ وقار عباسی

جمعہ کے روز ایوان زیریں کا آئندہ مالی سال کے بجٹ منظوری کے لئے بلایا جانے والا اجلاس 17 روز جاری رہنے کے بعد غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا۔ اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ ایوان نے حکومت کی جانب سے وفاقی کابینہ کے اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے قانون میں ترامیم کی بھی منظوری دی۔ وزیر خزانہ نے اپوزیشن اور حکومتی اراکین اسمبلی کی جانب بجٹ کی منظوری میں حصہ لینے اور سفارشات دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا جبکہ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اجلاس میں تمام اراکین کی شمولیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ کسی رکن کے پروڈکشن آرڈر کو ایک گھنٹہ کی بھی تاخیر کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے۔ پی ٹی آئی اراکین نے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے قانون کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔ سپیکر نے بجٹ کا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہونے پرایوان زیریں کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا۔




