منتخب کالم

پہلگام : ایوان بالانے بھارتی الزامات مستر د کردیئے/ رانا فرحان اسلم



ایوان بالا کا اجلاس قائم قام چیئرمین سیدال خان کی زیرصدارت منعقد ہوا ،اجلاس میں پہلگام واقعہ کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ اپوزیشن سمیت تمام جماعتوں کے پارلیمانی قائدین کو گفتگو کا موقع دیاگیا۔گفتگو کے دوران سینیٹر شیری رحمان اور سینیٹر عرفان الحق دیگر ساتھی اراکین سے محو گفتگو ہوئے تو قائمقام چیئرمین سیدال خان ہاؤس ان آرڈر کرنے کا کہا سینیٹر انوارالحق کاکڑ، سینیٹر طلال چودھری،سینیٹر شیری رحمان سینیٹرفیصل واوڈا دوران اجلاس سیکرٹری سینٹ کے ساتھ انکے پاس جا کرگفتگو کرتے رہے، مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان الحق صدیقی نے گفتگو کا آغاز کیا اور انڈیا کے جھوٹے بے بنیاد الزامات کو یکسر مسترد کیا۔ سینٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے بھی انڈین پراپیگنڈے کو بے بنیاد قرار دیا۔ سینیٹر علی ظفر نے خطاب میں کہا کہ یہ ایوان انڈیا کو واضح پیغام دینا چاہتا ہے کہ دنیا پاگل نہیں، سینیٹر فیصل واوڈا نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ موجودہ حالات کے تناظر میںآل پارٹیز کانفرنس بلائیں۔ بعد ازاں اجلاس آج دن سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
پارلیمنٹ کی ڈائری





Source link

Author

Related Articles

Back to top button