خبریں

امریکہ: نیو جرسی میں جنگل کی آگ، لوگوں کی نقل مکانی/ اردو ورثہ


امریکی ریاست نیو جرسی میں جنگل میں بھڑکنے والی آگ 3,200 ایکڑ سے زیادہ رقبے پر پھیل چکی ہے جہاں ہزاروں افراد کو نقل مکانی کر رہے ہیں۔

اس آتشزدگی کو ’جونز روڈ وائلڈ فائر‘ کا نام دیا گیا ہے جو بارنیگیٹ ٹاؤن شپ کے قریب سے شروع ہو کر پائن بیرینس علاقے تک پھیل چکی ہے۔

حکام نے ریاست کی سب سے مصروف شاہراہ، گارڈن سٹیٹ پارک وے کے تقریباً 17 میل حصے کو آگ کی وجہ سے بند کر دیا ہے۔

منگل کو شام آٹھ بجے تک آگ پر صرف پانچ فیصد تک قابو کیا جا سکا تھا۔

سب سے پہلے منگل کو صبح 10 بجے گرین ووڈ فاریسٹ وائلڈ لائف مینجمنٹ ایریا میں آگ کو رپورٹ کیا گیا تھا۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی جب کہ اس کی تحقیقات جاری ہیں۔

حکام نے متاثرہ علاقوں سے تین ہزار رہائشیوں کے لیے لازمی طور پر نقل مکانی کے احکام جاری کیے ہیں جہاں آگ نے اب تک تقریباً 1,300 عمارتوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جرسی سینٹرل پاور اینڈ لائٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں کے تقریباً 13 ہزار افراد بجلی سے محروم ہیں کیوں کہ فارسٹ فائر سروس نے پاور ایجنسی سے درخواست کی کہ وہ علاقے میں داخل ہونے اور باہر جانے والی تمام لائنوں کو بند کر دے۔

منگل کی شام تک کسی بھی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

گلوکوسٹر کاؤنٹی ایمرجنسی مینجمنٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ہوا کے رخ نے آگ کو نیو جرسی کی اکثریتی آبادی تک پھیلانے کا کام کیا ہے اور دھواں مشرق کی طرف بحر اٹلانٹک تک پھیل رہا ہے۔

بیان نے مطابق: ’ہمارے ہمدردی اور دعائیں تمام متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں اور ان ریاستی اہلکاروں کے ساتھ جو مدد کے لیے یہاں پہنچے ہیں۔‘

آگ بجھانے والی گاڑیاں، بلڈوزر اور متعدد کمیونٹیز سے عملہ بھی اس مقام پر موجود ہے اور آگ کو بجھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

مقامی حکام نے سدرن ریجنل ہائی سکول میں متاثرین کے لیے ایک پناہ گاہ کھول دی ہے۔





Source link

Author

Related Articles

Back to top button