خبریں

بنوں کینٹ میں دو دھماکوں کے بعد فائرنگ جاری: پولیس/ اردو ورثہ


صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس نے منگل کو بتایا کہ کینٹ کی حدود میں دو زور دار دھماکوں کے بعد فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

بنوں پولیس کنٹرول روم کے ایک اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ افطاری کے بعد دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے بتایا، ’اب تک یہی تفصیلات موجود ہیں، دھماکوں کی نوعیت اور دیگر تفصیلات بعد میں شیئر کیے جائیں گی۔‘

بنوں کینٹ میں جولائی 2024 میں بھی ایک خودکش حملہ ہوا تھا جس میں پولیس کے مطابق آٹھ فوجی اہلکار جان سے گئے تھے اور 10 حملہ آوروں کو مار دیا گیا تھا۔

اسی طرح 2022 میں بنوں کینٹ کے اندر سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ میں زیر حراست مبینہ شدت پسندوں نے سکیورٹی اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر یرغمال بنا لیا تھا، جس کے بعد ایک سکیورٹی آپریشن کرتے ہوئے کمپاؤنڈ کے اندر25 شدت پسندوں کو مارا گیا تھا۔

بنوں کینٹ بنوں شہر کے اندر واقع ہے جس کے آس پاس رہائشی مکانات بھی موجود ہے جبکہ پولیس کے مرکزی دفاتر بھی اس کی حدود میں واقع ہیں۔





Source link

Author

Related Articles

Back to top button