سہ ملکی سیریز فائنل: پاکستان کو نیوزی لینڈ سے پانچ وکٹوں سے شکست/ اردو ورثہ

سہ فریقی کرکٹ سیریز کے فائنل میں جمعے کو نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی۔
کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کو 243 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان کی اننگز کا آغاز جاندار آغاز نہ ہو سکا اور 16 رنز پر ہی پہلی وکٹ اس وقت گر گئی، جب اوپنر بلے باز فخر زمان 15 گیندوں پر 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
نئے آنے والے بلے باز سعود شکیل بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور صرف آٹھ رنز بنا کر چلتے بنے۔
پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور بابر اعظم نے اننگز کا سست آغاز کیا اور دونوں بیٹرز کیوی بولرز کے سامنے کھل کر نہ کھیل سکے۔
سٹار بلے باز بابر اعظم بھی اپنی خراب فارم سے باہر نہ نکل سکے اور وہ 29 رنز بنا کر نیتھن سمتھ کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔
چوتھی وکٹ کے لیے کپتان محمد رضوان اور آغا سلمان کے درمیان 120 گیندوں پر 82 رنز کی شراکت قائم ہوئی، جس نے پاکستانی ٹیم کو مشکل وقت میں سہارا دیا اور سکور میں اضافہ ہوتا گیا۔
ابھی ٹیم کچھ سنبھلی ہی تھی کہ محمد رضوان 46 رنز بنا کر وِل او رُورک کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
بعدازاں آغا سلمان بھی تھوڑی دیر بعد 45 کے انفرادی سکور پر مائیکل بریسویل کی گیند پر میدان چھوڑ گئے۔
طیب طاہر نے تیز رفتاری سے بیٹنگ شروع کرنا شروع کی، لیکن جیکب ڈفی نے انہیں 38 رنز پر آؤٹ کر دیا۔
اس کے بعد خوشدل شاہ بھی مچل سینٹنر کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔ شاہین آفریدی بھی تیز کھیلنے کی ناکام کوشش میں مچل سینٹنر کا نشانہ بنے۔
نویں وکٹ کے لیے فہیم اشرف اور نسیم شاہ کے درمیان 39 رنز کی پارنٹرشپ قائم ہوئی، لیکن فہیم اشرف 22 رنز بنا کر ول او رُورک ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی آخری وکٹ 242 رنز پر گری، جب نسیم شاہ 19 رنز پر ول او رُورک کی گیند کا نشانہ بنے۔




