منتخب کالم

100 لفظوں کی کہانی /


ٹھنڈک ……

کل دوپہر میرے محلے میں ایک اسکول بس کھڑی تھی۔

مجھے حیرانی ہوئی۔

میں امریکی ریاست ورجینیا میں رہتا ہوں۔

یہاں آج کل اسکولوں میں گرمیوں کی دو ماہ کی چھٹیاں ہیں۔

ان چھٹیوں میں اسکول کی بسیں سڑکوں پر نظر نہیں آتیں۔

یہ بسیں کاونٹی کی ملکیت ہوتی ہیں۔

میں نے جاننا چاہا کہ کیا معاملہ ہے۔

ڈرائیور سے پوچھا، بس ادھر کیوں کھڑی کی ہوئی ہے؟

ڈرائیور نے جواب دیا، ہیٹ ویو چل رہی ہے۔

کاونٹی نے اعلان کیا ہے،

کسی کے گھر میں اے سی نہ ہو تو اے سی بس میں آ کر آرام کر لے۔





Source link

Author

Related Articles

Back to top button