خبریں

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: عامر جمال کی ٹیسٹ ڈیبیو میچ میں چھ وکٹیں


پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ میں جاری میچ کے دوران پاکستانی بولر عامر جمال نے اپنے پہلے میچ میں چھ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

جمعے کو ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن عامر جمال نے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو آؤٹ کر کے اپنی پانچویں وکٹ حاصل کی۔ جس کے بعد انہوں نے نیتھن لائن کو بھی آؤٹ کر دیا۔

اس سے قبل وہ آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر، ٹریوس ہیڈ، الیکس کیری اور میچل سٹارک کو آؤٹ کر چکے تھے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

عامر جمال اس سے قبل پاکستان کی جانب سے چار ٹی ٹوئنٹی کھیل چکے تھے لیکن ٹیسٹ کرکٹ میں یہ ان کا پہلا میچ ہے۔

عامر جمال نے چھ وکٹوں کے عوض 20.2 اوورز میں 111 رنز دیے۔

آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے 113.2 اوورز میں 487 رنز بنا سکی۔

آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر 164 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے اور میچل مارش نے 90 رنز بنائے۔ جبکہ ٹریوس ہیڈ 40، عثمان خواجہ 41 اور الیکس کیری 34 رنز بنا سکے۔

پاکستان کی طرف سے اپنا پہلا میچ کھیلنے والے دوسرے کھلاڑی خرم شہزاد نے بھی نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے 22 اوورز میں 83 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔

شاہین آفریدی اور فہیم اشرف ایک ایک وکٹ لے سکے۔





Source link

Author

Related Articles

Back to top button