خبریں

ورلڈ کپ:پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کی دھواں دھار بیٹنگ


ٓئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے 18 ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 10 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 82 رنز بنا لیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے 18 ویں میچ میں بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بالرز کو آزمانے کا فیصلہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی لیکن بالرز اپنے کپتان کی امیدوں پر پورا نہ اتر سکے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے اننگ کا آغاز کیا اور دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 10 اوورز میں کا 82 رنز کا تیز ترین آغاز فراہم کیا۔ وارنر 40 اور مچل مارش 35 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

کینگروز اوپنر نے میدان کے چاروں طرف کھل کر شاٹ کھیلے اور آخری تین اوورز میں 44 رنز بنائے جس میں حارث رؤف کے پہلے اوور میں 24 رنز بٹورے۔

آج کے میچ کے لیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور آؤٹ آف فارم نائب کپتان شاداب خان کو ڈراپ کر کے ان کی جگہ اسامہ میر کو شامل کیا گیا ہے جب کہ آسٹریلیا کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

اس سے قبل بابر اعظم نے ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ میچ میں اچھی بیٹنگ نہیں کر سکے مختلف کمبی نیشن آزمانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آج ہماری کوشش ہوگی کہ جلد وکٹیں حاصل کرکے آسٹریلیا پر دباؤ بڑھائیں۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے فیلڈنگ ہی کرتے مگر بیٹنگ سے بھی خوش ہیں اور تمام کھلاڑی میچ کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

آج کے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پاکستان:

بابر اعظم (کپتان) امام الحق، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، افتخار احمد، سعود شکیل، اسامہ میر، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور حارث رؤف

آسٹریلیا:

پیٹ کمنز (کپتان) مچل مارش، ڈیوڈ وارنر، اسٹیون اسمتھ، مارنس لبوشن، جوش انگلس، گلین میکس ویل، مارکو اسٹوینس، مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور ایڈم زمپا۔

واضح رہے کہ رواں ورلڈ کپ میں پاکستان تین میں سے دو میچز جیت کر چار پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے جب کہ آسٹریلیا کو تین میں سے صرف ایک میں فتح ملی ہے اور وہ دو پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

میگا ایونت میں دونوں ٹیمیں 10 بار مدمقابل آ چکی ہیں جس میں 6 بار آسٹریلیا جب کہ 4 بار پاکستان ٹیم نے کامیابی حاصل کی ہے۔

Comments





Source link

Author

Related Articles

Back to top button