خبریں

ورلڈ کپ تقریب، جنوبی افریقی کپتان نے اپنے سونے کی ذمے داری کس پر ڈال دی؟


کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹیموں کے کپتانوں کی ملاقات کی افتتاحی تقریب میں جنوبی افریقی کپتان تیمبا باوما کی اپنی سوتی ہوئی تصویر پر دلچسپ موقف سامنے آیا ہے۔

آئی سی سی ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل گزشتہ روز احمد آباد میں میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں کے کپتانوں کی ملاقات کی تقریب ہوئی جس میں جنوبی افریقی کپتان تیمبا باوما کو سوتے دکھایا گیا جس پر ان کا دلچسپ موقف سامنے آیا ہے اور انہوں نے تقریب میں خود کو سوتا دکھانے کا ذمے دار کیمرہ مین کو قرار دے دیا ہے۔

گزشتہ روز احمد آباد میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں شریک 10 ٹیموں کے کپتانوں کی ملاقات کی تقریب ہوئی جسمیں ایک تصویر نے شائقین کرکٹ کی توجہ سمیٹ لی اور وہ فوری طور پر وائرل بھی ہوگئی۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بائیں جانب بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کے ہاتھ میں مائیک ہے اور وہ تقریب میں اظہار خیال کر رہے ہیں۔ ان کے برابر میں سری لنکن کپتان ہیں۔ دائیں جانب بھارتی کپتان اور کیوی کپتان ہیں جو سب بنگلہ کپتان کی باتوں کو توجہ سے سن رہے ہیں لیکن درمیان میں بیٹھے جنوبی افریقی کپتان اس موقع پر دنیا و مافیہا سے بے خبر سوتے دکھائی دیتے ہیں۔

اس تصویر میں جنوبی افریقی کپتان تیمبا باوما کو تقریب سے بے خبر سوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ تصویر وائرل ہوتے ہی اس پر دلچسپ تبصرے بھی شروع ہوگئے جس کے بعد بالآخر پروٹیز کپتان کی جانب سے ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے جس نے شائقین کو مزید حیران کر دیا ہے۔

ٹیمبا باوما نے اپنی اس وائرل تصویر کے بارے میں کہا ہے کہ وہ سو نہیں رہے تھے بلکہ اس کی ذمے داری کیمرے کے غلط زاویے پر عائد ہوتی ہے جس کے گمراہ کن زاویے سے یہ تاثر ملا جیسے کہ میں سو رہا تھا جب کہ میں سو نہیں رہا تھا۔

 

تاہم صارفین کی بڑی تعداد نے جنوبی افریقہ کپتان کا یہ موقف تسلیم کرنے سے ہچکچاہٹ کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹیمبا باوما ون ڈے ورلڈ کپ میں پہلی بار جنوبی افریقہ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ پروٹیز میگا ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز ہفتہ 7 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ سے کرے گا۔

Comments





Source link

Author

Related Articles

Back to top button