خبریں

ملک دشمن یوٹیوبر کی ’را‘ سے جڑے کارندے سے ہوشربا مبینہ خفیہ گفتگو سامنے آگئی


ملک سے باہر بیٹھے یوٹیوبر کی بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے جڑے کارندے روہت شرما سے ہوشربا مبینہ خفیہ گفتگو سامنے آگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل آڈیو میں یوٹیوبر کو روہت شرما سے بات چیت کرتے سنا جا سکتا ہے۔ روہت شرما ملک دشمن یوٹیوبر کو را کے پیڈلائر سے مل کر آئی ایس آئی کو بدنام کرنے کا کہہ رہا ہے۔ کال ثابت کرتی ہے کہ ملک سے باہر بیٹھا یوٹیوبر باقاعدہ طور پر را کے ساتھ رابطے میں ہے۔

یوٹیوبر اپنے سارے برطانیہ کے معاملات را کے لوگوں سے طے کرتے دیکھا سنا جا سکتا ہے۔ ملک دشمن یوٹیوبر اپنے کیسز کیلیے بطور سکیورٹی پیسوں کا ذکر بھی کرتا ہے۔ ملک دشمن یوٹیوبر آئی ایس آئی کے خلاف سازش کیلیے برطانیہ میں را کے کارندوں کے نمبر بھی مانگتا رہا۔

روہت شرما نے یوٹیوبر کو آئی ایس آئی کے خلاف سازش کیلیے لارڈریمی رینجر نامی بندے سے ملنے کا کہہ رہا ہے۔

یہ خفیہ بات چیت ثبوت ہے کہ یہ ملک دشمن پاکستان کے راز دشمن ملک کی ایجنسیز کو بیچتا ہے۔ پہلے بھی یہ یوٹیوبر آئے دن ملک اور فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا اور ہرزہ سرائی کرتا رہتا ہے۔

9 مئی کے شر پسند واقعات میں بھی یہ ملک دشمن باہر بیٹھ کر شرپسندوں کو اکساتا رہا۔ ایسے ملک دشمن عناصر کا پاکستان میں ایک سیاسی پارٹی کے لوگوں سے گٹھ جوڑ سوالوں کو جنم دیتا ہے۔

Comments





Source link

Author

Related Articles

Back to top button