عوام کومیسیٹن آئی ڈراپس نہ خریدیں اس سے بینائی جاسکتی ہے!

ڈریپ نے امراض چشم کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا، کومیسیٹن آئی ڈراپس کو غیرمعیاری قراردیتے ہوئے انتباہ جاری کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں واقع فارماسیوٹیکل کمپنی نبی قاسم کی جانب سے کومیسیٹن آئی ڈراپ تیار کیا گیا ہے جس کا بیچ نمبر YF003 آنکھوں کے نہایت مضر ہے۔
مذکورہ آئی ڈراپ کا سیمپل صوبائی ڈرگ انسپکٹر جامشور نے ٹیسٹنگ لیب بھجوایا تھا۔ دوا کے اس بیچ کو فیڈرل ڈرگ اینالسٹ اور س ڈی ایل کراچی نے بھی غیر معیاری قرار دیا ہے۔
ڈریپ نے کہا کہ کومیسیٹن آنکھوں کے بیکٹیریل انفیکشن کے علاج کے لیے ہے۔ مریض کو مذکورہ آئی ڈراپ کا مطلوبہ بیچ استعمال نہ کرایا جائے اس کے استعمال سے مریض کی بینائی ضائع ہوسکتی ہے یا مکمل طور پر جاسکتی ہے۔
خبردار: کومیسیٹن آئی ڈراپس نہ خریدیں، ڈریپ کا الرٹ جاری#ARYNews pic.twitter.com/w4pjOMeflG
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) September 27, 2023
غیرمعیاری اینٹو بائیوٹک دوا کے استعمال سے مرض مزید پیچیدگی بھی اختیار کرسکتا ہے، فارما کمپنی ک ہدایت کی گئی ہے کہ متاثرہ بیچ مارکیٹ میں سپلائی نہ کرے۔ کمپنی کو سپلائی شدہ بیچ کی فوری واپسی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔




