خبریں

براہ راست: نگراں وزیراعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب


نیویارک: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سےخطاب کر رہے ہیں۔

نگراں وزیراعظم نے روس یوکرین جنگ کے دوران جنرل اسمبلی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں آج یوکرین سمیت50 جگہوں پرجنگ یا تصادم ہو رہا ہے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے کامیاب اجلاس پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ کورونا، تصادم اور ماحولیاتی تبدیلی سے تباہی کاسامنا ہے جس کے لیے دنیا کو مل کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے موسمیاتی تبدیلی اور کورونا کی وجہ سے معاشی بحران پیدا ہوا، کورونا، ماحولیاتی تبدیلی سے ترقی پذیر دنیا شدید متاثر ہے ماحولیاتی تغیرات سے دنیا میں پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا پاکستان کوپ 20کے اہداف مکمل کرنے کیلیے پرعزم ہے۔

Comments





Source link

Author

Related Articles

Back to top button