حمد ونعت

نعت | ماوراے مقدر نہیں جائیں گے |حارث بلال

نعت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)

ماوراے مقدر نہیں جائیں گے 

ہم تریسٹھ سے اوپر نہیں جائیں گے 

اشک لے جائیں گے اس گلی میں تمھیں 

اس گلی تک سمندر نہیں جائیں گے 

یہ اکھڑتی ہوئی سانس اپنی جگہ

ہم بلا اذن اندر نہیں جائیں گے

ٹوٹے پھوٹے ہوئے جائیں گے ان کی سمت 

اپنے زخموں کو سی کر نہیں جائیں گے

وہ اگر دیکھ بھی لیں ہماری طرف  

کیا ہمارے گھڑے بھر نہیں جائیں گے؟

عمر بھر دل کی حد تک رہیں گے بلال 

ہم مدینے سے باہر نہیں جائیں گے

Author

  • توحید زیب

    روحِ عصر کا شاعر ، جدید نظم نگار ، نظم و غزل میں بے ساختگی کے لیے مشہور

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest

0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments

Related Articles

Back to top button
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x