ظہران ممدانی نیویارک کے میئر منتخب ہو گئے/ اردو ورثہ
");
googletag.cmd.push(function() {
onDvtagReady(function () {
googletag.display(‘div-gpt-ad-3341368-3’);
});
});
}
مسلم امیدوار ظہران ممدانی سابق گورنر اور آزاد امیدوار اینڈریو کومو اور ریپبلیکن حریف کرٹس سلوا کو شکست دے کر نیویارک سٹی کے میئر منتخب ہو گئے ہیں۔
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق ڈیموکریٹن امیدوار ظہران ممدانی نے 49.6 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے قریب ترین حریف 41.6 فیصد ووٹوں کے ساتھ سابق گورنر اور آزاد امیدوار اینڈریو کومو رہے۔
نیویارک میئر کے الیکشن میں نئی تاریخ رقم ہو گئی، جب 2001 کے بعد میئر کے انتخابات میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا۔
پولنگ سٹیشنز پر شہریوں کی بڑی تعداد موجود رہی، جہاں 17 لاکھ سے زیادہ ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔
امریکی صدر ٹرمپ اور ایلون مسک کی جانب سے ممدانی کی مخالفت کے باوجود انڈین مسلم امیدوار پہلی مرتبہ نیویارک شہر کے میئر منتخب ہو گئے۔
امریکا کی تمام 50 ریاستوں میں مقامی و ریاستی انتخابات کے لیے بھی ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔




