منتخب کالم
باجوڑواقعہ : ایمل ولی کی خیبرپی کے ‘وفاقی حکومت پر تنقید/ رانا فرحان اسلم

ایوان بالا کا اجلاس چیئرمین سینٹ سید یوسف رضاگیلانی کی زیرصدارت منگل کی سہ پہر پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ چیئرمین سید یوسف رضاگیلانی نے کرسی صدارت چھوڑی تو ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر نے اجلاس کی کارروائی چلائی۔ اجلاس میںعوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر ایمل ولی خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے باجوڑ کے واقعے پرکے پی کے اور وفاقی حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا،پنجاب خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں امن اومان کا موازنہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے ڈومیسائل کافرق ہے ورنہ پنجاب میں واقعہ ہوتو اسکے ذمہ داران گرفتار کر لئے جاتے ہیںلیکن ہمارے صوبے میں ملزمان کا پتہ نہیں چلتا۔




