خبریں

لاہور قلندرز جیت کو ترس گئے، مسلسل چھٹی شکست


پی ایس ایل 9 کے 14 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 60 رنز سے شکست دے دی، ایونٹ میں قلندرز کی مسلسل چھٹی شکست ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کی جانب سے دیے گئے 215 رنز کے تعاقب میں قلندرز کی ٹیم 17 اوورز میں 154 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

اس سے قبل ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے اور لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 215 رنز کا ہدف دیا۔

محمد رضوان کے بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہونے کے بعد اوپنر عثمان خان نے شاندار 96 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کا ٹوٹل 211 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا وہ چار رنز کی کمی سے اپنی سنچری اسکور نہ کرسکے۔

افتخار احمد 18 گیندوں پر 40 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ریزا ہینڈرکس نے بھی 40 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی، سکندر رضا اور کارلوس بریتھ ویت نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر شاہین آفریدی الیون کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔

لاہور قلندرز کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ ملتان سلطانز نے کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ اسکورڈ بورڈ پر بڑا ٹوٹل سجائیں گے جبکہ شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر پہلے بولنگ ہی کرتے کیونکہ پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ گزشتہ میچز میں سود مند ثابت نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز کو مسلسل پانچ میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ ملتان سلطانز نے پانچ میں چار میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

پلیئنگ الیون

Comments





Source link

Author

Related Articles

Back to top button