
"اک مزین کائنات” (The Elegant Universe) ایک مشہور کتاب ہے جو برائن گرین (Brian Greene) نے لکھی ہے۔ اس کتاب میں جدید طبیعیات کے اہم نظریات جیسے نسبیت (Relativity)، کوانٹم فزکس (Quantum Physics)، اور خاص طور پر سٹرنگ تھیوری (String Theory) کو آسان اور دلکش انداز میں بیان کیا گیا ہے۔
کتاب کا مقصد یہ ہے کہ عام قاری بھی کائنات کی پیچیدگیوں کو سمجھ سکے۔ برائن گرین وضاحت کرتے ہیں کہ یہ مختلف نظریات ہماری کائنات کے بنیادی ڈھانچے کو کس طرح بیان کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اور سٹرنگ تھیوری کیسے ایک ایسا ممکنہ حل پیش کرتی ہے جو تمام طبیعیاتی قوتوں کو ایک ہی فریم ورک میں یکجا کر سکتی ہے۔
یہ کتاب سائنس کے طلبہ، شوقین قارئین، اور ہر اُس شخص کے لیے ہے جو جاننا چاہتا ہے کہ کائنات کس طرح کام کرتی ہے۔
اس کتاب کا اردو ترجمہ سید سعید نقوی نے "اک مزین کائنات” کے عنوان سے کیا ہے۔
عام طور پر سائنسی کتب کا اردو ترجمہ پڑھنا مشکل ہوتا ہے، خاص طور پر جب اصطلاحات کو اردو قالب میں ڈھالا جائے، تو وہ مزید پیچیدہ ہو سکتی ہیں۔ تاہم، سعید نقوی کا رواں ترجمہ کتاب کی دلچسپی اور روانی کو برقرار رکھتا ہے ۔ اصطلاحات کو جہاں اردو میں پیش کیا گیا ہے، وہاں بریکٹ میں اصل انگریزی متن بھی شامل ہے، جس سے قاری کو سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے۔
جو قارئین اس کتاب کا اردو ترجمہ پڑھنا چاہیں، وہ درج ذیل تفصیلات نوٹ کر لیں:
کتاب: اک مزین کائنات (The Elegant Universe)
مصنف: برائن گرین (Brian Greene)
اردو ترجمہ: سید سعید نقوی
پبلشر: سٹی بک پوائنٹ، اردو بازار، کراچی
رابطہ نمبر: 0312-2306716
مصنف: برائن گرین (Brian Greene)
اردو ترجمہ: سید سعید نقوی
پبلشر: سٹی بک پوائنٹ، اردو بازار، کراچی
رابطہ نمبر: 0312-2306716




