خبریں

شدید بارش: اسلام آباد میں 12 اموات، راولپنڈی میں ایمرجنسی سائرن بجا دیے گئے


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب سے جاری شدید بارش کے باعث گولڑہ موڑ چوک کے قریب زیر تعمیر انڈر پاس کی دیوار گرنے سے 12 افراد چل بسے۔

چیف کمشنر اسلام آباد نور الامین مینگل نے انڈپینڈنٹ اردو کی نامہ نگار مونا خان کو بتایا کہ گولڑہ موڑ چوک کے قریب زیر تعمیر انڈرپاس کے قریب مزدور سو رہے تھے کہ بارش کے باعث دیوار ان کے اوپر آ گری۔

دوسری جانب ضلع راولپنڈی میں بارش کے باعث گوالمنڈی کے مقام پر نالہ لئی کا لیول 15 فٹ سے اوپر ہونے کے باعث ریسکیو حکام نے ایمرجنسی سائرن بجا دیے۔

پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ایمرجنسی سائرن بجا دیے گئے ہیں اور نشیبی علاقوں اور گوالمنڈی میں ریسکیو اہلکاروں نے آگاہی پیغام دینا شروع کر دیے ہیں۔

پاکستان وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام اباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں پشاور روڈ پر گولڑہ موڑ کے قریب 12 افرد کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات کی ہیں۔

پاکستان کے محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں 18 سے 23 جولائی تک موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

محمکہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں 18 جولائی کی شام ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی جو 19 جولائی کو شدت اختیار کریں گی۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ 18 سے 22 جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گجرانوالہ اور لاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پاکستان میں مون سون کی بارشوں کے باعث پنجاب کے مختلف دیہاتوں سے 14 ہزار کے قریب رہائشیوں اور ان کے مویشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔





Source link

Author

Related Articles

Back to top button