خبریں
عثمان خواجہ کا فلسطین میں مسلمانوں کے قتل عام پر انوکھے احتجاج کا فیصلہ

آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ نے فلسطین میں مسلمانوں کے قتل عام پر انوکھے انداز میں احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اوپنر عثمان خواجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کرکٹ شوز پر ’تمام جانیں برابر ہیں‘ اور ’آزادی سب انسانوں کا حق ہے۔‘ کے جملے لکھے ہوں گے۔
عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ ان کے جملے آئی سی سی کے قوانین کی خلاف ورزی نہیں۔
واضح رہے کہ 2014 میں انگلش کرکٹر معین علی کو ہینڈ بینڈ پر غزہ بچاؤ اور فلسطین آزاد کرو کے کلمات لکھنے پر وارننگ دی گئی تھی۔


