اُردو شاعرینظم

میں ایک وقت میں دو نظمیں نہیں لکھ سکتا/افتخار بخاری

میں ایک وقت میں دو نظمیں نہیں لکھ سکتا

میز پر صرف ایک روٹی ہے
اور دل میں بہت سی محبت

ایک نظم روٹی کے بارے میں ہونی چاہیے
دوسری محبت کے بارے میں

دونوں ایک ساتھ ممکن نہیں

قلم نافرمانی پر آمادہ ہے
روشنائی لعنت بھیجتی ہے

کسی نظم کا پہلا لفظ منافقت ہو
یہ کتنا عجیب ہوگا

بھوکی عورت اور اس کے بچےابھی زندہ ہیں

کون سی سطر پہلے لکھوں؟
کون سی آواز زیادہ سچی ہے؟

آدمی ایک وقت میں ایک کام کر سکتا ہے
اسی لیے اس وقت
میری خاموشی میری نظم ہے

افتخار بخاری

Author

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button